Spotlights / News

08 Jan 2021وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی سید حسین احمد شاہ کی محکمہ بہبود آبادی کے حوالے سے پریس بریفنگ

صوبے کی آبادی میں اضافے کے باوجود محکمہ بہبود آبادی کے اہداف میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔ معاون خصوصی بہبود آبادی سید احمد حسین شاہ

  اٹھارویں ترمیم کے بعد محکمہ بہبود آبادی کااختیار صوبے کے حوالے کردیا گیاھے۔ وزیر بہبود اباد سید حسین احمد شاہ 

   آبادی میں توازن اور اعتدال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس وقت محکمہ بہبود آبادی صوبے میں سرگرم عمل ہے۔سید حسین احمد شاہ 

صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں میں خاندانی منصوبہ بندی کے مراکز اپنی خدمات مہیا کر رہے ہیں ۔سید حسین احمد شاہ

بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ لانے کیلئے مختلف مانع حمل ادویات بشمول ماں اور بچے کی صحت کیلئے عام ادویات بہم فراہم کی جاتی ہیں۔ وزیر بہبود ابادی سید حسین احمد شاہ۔ 

محکمہ بہبود آبادی صوبہ خیبر پختونخوا نے مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات کیمطابق مانع حمل ادویات کے استعمال کی موجودہ شرح 30  فیصد سے بڑھا کر 2030 میں 49   فیصد تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے۔سید حسین احمد شاہ

۔اسی طرح اوسطاً فی عورت بچوں کی موجودہ شرح 4 سے کم کر کے  2030 میں  3 بچے فی عورت کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ معاون خصوصی

ان اہداف کے حصول سے صوبہ خیبر پختونخوا کی آبادی میں موجودہ سالانہ شرح اضافہ2.8  فیصد سے کم ہوکر  2030 میں 1.7 فیصدرہ جائے گی۔سید حسین احمد شاہ 

1,583,747 شادی شدہ جوڑوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی ادویات و خدمات فراہم کی گئیں۔وزیر بہبود آبادی 

1,038,891  عام مریضوں کو مفت ادویات مہیا کی گئیں۔سید حسین احمد شاہ۔ 

فلاحی مراکزاور موبائل سروس یونٹس کے تحت دورافتادہ علاقوں میں 16000میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔سید حسین احمد شاہ 

محکمہ کے مختلف ٹریننگ سنٹرز کے زیر اھتمام 2600 سٹاف کو تربیت فراہم کی گئی۔سید حسین احمد شاہ 

  خاندانی منصوبندی کی ترغیب اور مختلف قسم کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے علماء اور عوامی نمائندوں کیلئے پورے صوبے میں صوبائی اور ضلعی سطح پر 17,346 ورکشاپ اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔سید حسین احمد شاہ 

  محکمہ کے فیلڈ سٹاف نے لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی ترغیب دلانے کیلئے 268,469 گروپ میٹنگز کیں۔ںسید حسین احمد شاہ 

خاندانی منصوبہ بندی اور چھوٹے کنبے کے فروغ کیلئے 170 اشتہارات مختلف قومی، صوبائی اور علاقائی اخبارات میں شائع کئے گئے ہیں۔ سید حسین احمد شاہ 

کثیر تعداد میں خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت پر مبنی پیغامات کو ریڈیو اور کیبل نیٹ ورک کےذریعے عوام الناس تک پہنچایاگیاہے۔سید حسین احمد شاہ 

خاندانی منصوبہ بندی کے پیغامات بینرز اور بل بورڈز کے ذریعے آویزاں کرنا پروگرام کا ایک باقاعدہ حصہ ہے۔ معاون خصوصی بہبود آبادی 

۔خصوصاً 11 جولائی عالمی یوم آبادی کو منانے کیلئے بڑے پیمانے پر اشتہارات دیئے جاتے ہیں۔سید حسین احمد شاہ 

محکمہ کے تحت حفظان صحت کے حوالے سے سکولوں میں 1,500  لیکچرزمنعقد کئے گئے۔سید حسین احمد شاہ 

مختلف کیڈر میں 140 ملازمین کی بھرتی کی گئی۔جن میں 46 آسامیاں (2% معذور) کوٹہ اور55 آسامیاں) 3%اقلیتی (کوٹہ کی بھی شامل ہیں۔
سید حسین احمد شاہ 

صوبائی حکومت نے  "The Khyber Pakhtunkhw Reproductive Healthcare Rights Act 2020"
کا قانون منظور کر لیا۔سید حسین احمد شاہ 

200 مذہبی سکالرز/علماء/آئمہ/خطباء کو خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کے حوالے سے جوڈیشنل اکیڈمی پشاور میں بطور ماسٹر ٹرینر تربیت دی گئی۔ سید حسین احمد شاہ

 کئی عالمی ادارے، غیر سرکاری تنظیمیں اور پرائیویٹ ادارے محکمہ بہبود آبادی خیبر پختونخوا کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کےفروغ میں تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ معاون خصوصی بہبود ابادی 

فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور گرین سٹار پاکستان کمیونٹی میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات و سہولیات میں محکمہ کے ساتھ مدد کر رہاہے۔ معاون خصوصی بہبود ابادی۔

پاکستان آبادی فنڈکے تحت وفاقی حکومت نے بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کیلئے 2  ارب روپے مختص کئے ہیں۔سید حسین احمد شاہ 

حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سٹنٹنگ اور غذائی ضروریات کے حوالے سے پانچ سالسے کم عمر کے بچوں کے خاندانوں کیلئے غیر مشروط مالی معاونت شروع کی ہے۔ معاون خصوصی بہبود آبادی

 

Copyright © 2021 Directorate General Population Welfare Department Government of Khyber Pakhtunkhwa | All rights reserved.